بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے 16 ستمبر کو کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی جائیگی

کوئٹہ (پ ر) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ڈیرہ بگٹی میں گھر گھر آپریشن، بے گناہ افراد کی جبری گمشدگی اور بلوچ عوام پر ریاستی جبر اور تشدد کیخلاف 16 ستمبر دوپہر تین بجے کوئٹہ ڈگری کالج سریاب روڈ سے بلوچستان یونیورسٹی تک ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ بلوچ اور مظلوم اقوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ڈیرہ بگٹی میں ریاستی تشدد کا سامنا کرنے والے بلوچوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا حصہ بن کر ان آواز بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں