بلوچستان بھر میں پنجاب سے کنٹرول کیے جانیوالا پولیس آن لائن ایف آئی آر سسٹم خراب
کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پولیس آن لائن ایف آئی آر سسٹم تکنیکی خرابی کی وجہ سے گزشتہ 4دنوں سے خراب ہے ۔سسٹم کی خرابی کی وجہ سے بلوچستان پولیس نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کو مراسلہ تحریر کیا گیا ہے کہ آن لائن ایف آئی آر سسٹم سمیت آن لائن کمپلیکن سسٹم کی تکنیکی مسائل کو حل کرنے میں تعان اور مدد کی جائے اس وقت بلوچستان پولیس عوامی خدمات کی فراہمی کیلئے سسٹم استعمال کررہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ آن لائن سسٹم بلوچستان سے کنٹرول نہیں کیا جارہا بلکہ یہ سسٹم پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے کنٹرول کیا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے آن لائن ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا جارہا ہے ۔حال ہی میں سنگین خرابی کی وجہ سے سنگین نوعیت کا مسئلے کا سامنا بلوچستان پولیس کو کرنا پڑا ہے ۔سسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ڈائریکٹرجنرل آئی ٹی آپریشنز بلوچستان نے مراسلہ بغرض تکنیکی مسائل کا فوری حل کرنے کیلئے لکھا گیا مگر تا حال پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا اور نہ ہی تکنیکی بارے حل نکالا گیا ۔ آن لائن ایف آئی آر سسٹم کی خرابی کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے ۔بلوچستان پولیس واپس پرانی طرز پر ایف آئی آر کا اندراج کررہی ہے ۔ جس کی وجہ سے عوام کو مسائل کا سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق چار سال پہلے مہیا کئے گئے بیٹریاں اور سکینرز تھانوں کو مہیا کیا گیا تھا جوکہ اب خراب ہوچکی ہے اور سکینرز اور بیٹریوں کی دوبارہ رپیئرنگ نہیں کی گئی ہے ۔ کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں زیادہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تھانوں میں بجلی کی بیک اپ سسٹم بالکل نہیں جب کوئی سائل اپنے رپورٹ کراتا ہے اسے گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ کئی بار بجلی بیک اپ بارے اعلی افسران سے شکایات کے بارے تحریر ہونے کے باوجود کویٹہ سمیت اندرون بلوچستان تھانوں کے اس مسائل کو حل نہیں کیا گیا جوکہ ایک سوالیہ ہے۔


