حب، 3 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج

حب: حب سٹی پولیس کی چھاپہ ما ر کاروائی،مفرور اور دیگر ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد،مزید تحقیقات شروع کردی اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لسبیلہ پرویز خان عمرانی کی ہدایت پر SHOحب سٹی عطاء اللہ نمانی نے گزشتہ روز دیگر پولیس نفری کے ہمراہ حب کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران 2مفرور ملزمان سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل برآمد کر لی ملزمان میں وسیم،خیرمحمد اور راشد شامل ہیں کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں