نوشکی، قتل کے مقدمہ میں قید نوجوان قیدی بیماری کے باعث چل بسا

نوشکی(مانیٹرنگ ڈیسک)نوشکی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مقدمہ میں قید بزرگ قیدی بیماری کے باعث چل بسا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مقدمہ میں قید نوجوان قیدی بیماری کے باعث چل بسا۔ ڈسٹرکٹ جیل میں قید شعیب احمد ولد جان محمد قوم مینگل سکنہ کلی فقیران نوشکی قتل کے مقدمے میں قید تھا جو گزشتہ ایک ماہ سے بیمار تھا۔ آج الصبح مذکورہ قیدی کو بستر پر مردہ حالت میں پایا گیا جوڈیشل مجسٹریٹ نعش کا معائنہ کرینگے جسکے بعد نعش کو ورثاء کے حوالہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں