حب، نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی

حب(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے شہر حب میں نوجوان نے خود کو پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔پولیس زرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت بیس سالہ تنویر ولد میران کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی رات کو والد کے ہمراہ کمرے میں سویا تاہم والد صبح اٹھا تو بیٹے کی لاش کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی ۔تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں