14 روز قبل لاپتا نوجوان کی بہنوں اور اہل علاقہ کا حب میں شاہراہ پر دھرنا، جے یو آئی رہنما کا شرکا سے اظہاری یکجہتی

حب (نمائندہ انتخاب) حب دارو ہوٹل سے پ±ر اسرار طور پر لاپتہ بھائی کی بہنیں اور اہل علاقہ 14 روز بعد 25 سالہ نوجوان اسرار کی گمشدگی کا نوحہ لیکر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر آگئے۔ روڈ بلاک کر کے بھائی کی بازیابی کا مطالبہ کر تے رہے ،جے یو آئی رہنماءمولانا شاہ محمد صدیقی کی مداخلت اور یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا ،خواتین اور اہل علاقہ کے احتجاج کے سبب قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس سلسلے میں بھوانی کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ 3ستمبر کو انکا 25سالہ بھائی اسرار ایک فون کال پر گھر سے نکلاجسکے بعد وہ آج تک واپس نہیں آیا اس سلسلے میں انھوں نے علاقے کے معتبرین اور پولیس سے بھی مدد مانگی ہے لیکن ابھی تک ا±نکے بھائی کا کوئی سراغ نہیں مل رہا خواتین کا مزید کہنا تھا کہ ا±نکا بھائی ایک شریف النفس شخص ہے اور وہ اکثر گھر پر ہی رہتا تھا نہ تو ا±نکا اور نہ ہ انکے بھائی اور خاندان کا کسی تنظیم و غیرہ سے تعلق ہے اور نہ ہی وہ کسی منفی سرگرمیوں میںملوث ہیں خواتین نے مقامی پولیس اور انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انکے بھائی کا سراغ لگایا جائے کیونکہ وہ انکا واحد سہارہ ہے دو بھائی دبئی میں محنت مزدوری کرتے ہیں اس موقع پر جے یو آئی رہنماءو میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلر مولانا شاہ محمد صدیقی نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین اور خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا کہ انکے بھائی اسرار کی تلاش میں انکی مدد کی جائے اور معاملے کا مقدمہ درج کیا جائے جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں