بارڈر بچاﺅ تحریک کے تحت پاک ایران سرحد کی بندش کیخلاف پنجگور میں احتجاجی ریلی اور دھرنا

پنجگور (انتخاب نیوز) بارڈر بچاﺅ تحریک کے زیر اہتمام پاک ایران سرحد کی بندش اور کاروباری سرگرمیوں کی بندش کیخلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ۔ ریلی بازار سے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے آکر دھرنے کی شکل اختیار کرگئی۔ بارڈر بچاﺅ تحریک نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے گیٹ پر ٹینٹ لگا کر دھرنا دیا، بارڈر کی بحالی اور گاڑیوں کی لسٹ جاری ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ۔ مظاہرے کی قیادت بارڈر بچاﺅ تحریک کے سعود بلوچ، نجیب بلوچ اشفاق آدم اور دیگر نے کی بارڈر بچاو¿ تحریک کی احتجاجی مظاہرے میں مختلف سیاسی جماعتوں نیشنل پارٹی بی این پی مینگل حق دو تحریک مسلم لیگ ن آزاد امیدوار ڈاکٹر ظفر اللہ بلوچ سمیت تمام آل پارٹیز کے رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاءسے دہنماو¿ں نے کہا کہ بارڈر ہماری روزگار رہن سہن کا واحد ذریعہ ہے بارڈر کو بند کرنے کا مقصد یہاں کے عوام کی معاشی قتل اور بھوکا مارنے کامنصوبہ ہے جس کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر ہماری موت و زیست کا مسلہ ہے اس بارڈر کے زریعے محنت مزدوری اور تکالیف برداشت کرکے آپ ی بچوں کی تعلیم سمیت روزگار تلاش کرتے ہیں جس کو سمگلنگ کا نام دیکر ہماری روزی روٹی پر پابندی عائد کی جارہی ہے بارڈر پر کاروبار ہماری آباو¿اجداد کے زمانے سے چلارہا ہے یہاں بارڈر کے علاو¿ہ کوئی روزگار کے متبادل زرائع نہیں ہے کہ ہم متبادل زرائع سے روزگار تلاش کریں ہماری گزر بسر کا واحد زریعہ پاک ایرانی بارڈر پر محنت مزدوری کرکے زندگی بسر کرنا ہے بارڈر پر کاروبار کوئی غیر قانونی نہیں ہے سابق آرمی چیف جنرل باجوئی نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ پنجگور کا دورہ کرکے عوام کو بارڈر پر کام کرنے کی اجازت دی ہے اور ملکی قوانین کے مطابق تمام گاڈیوں کو رجسٹریشن کرکے کام کی اجازت دی ہے بارڈر کو بند کرنے سے لاکھوں لوگ بے روزگار یہاں کے تعلیم زراعت کاروبار پرنفی اثرات مرتب ہونگے بارڈر کی بندش یہاں کے لاکھوں عوام کو منظور نہیں ہے لہذا ہم اس دھرنے کی توسط سے نگراں حکومت ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر پاک ایران بارڈر پر کاروباری سرگرمیاں بحال کرکے بارڈر کو کھولا جائے دریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر پنجگور نے احتجاجی دھرنے میں آکر شرکاءکو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کا بارڈر کی بندش کا کوئی منصوبہ نہیں ہے نہ ضلعی انتظامیہ نے بارڈر کو بند کیا ہے بارڈر پر گاڈیوں کی لیسٹ کو جلد شائع کیا جائے گا جس پر دھرنے کے شرکاءگاڈیوں کی لیسٹ جاری ہونے کے بعد دھرنا ختم کریگی لیسٹ جاری ہونے تک دھرنا جاری رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں