وزیرستان،جھڑپ میں کیپٹن سمیت دو اہلکار جاں بحق
پاکستان فوج کے مطابق شمالی و جنوبی وزیرستان کی سرحد پر گڑیوم کے جنوب میں شدت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید جاں بحق ہوگئے جبکہ دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ جوابی فائرنگ سے ایک شدت پسند ہلاک ہوا ہے۔ کالعدم تحرک طالبان پاکستان نے اس گھات لگا کر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور ایک شدت پسند کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
Load/Hide Comments