ایران میں پاسداران انقلاب سے وابستہ نیم فوجی ملیشیا کے اہلکار کو گولی ماردی گئی

تہران(این این آئی )کردنڑاد مہسا امینی کی پہلی برسی کے موقع پر ہونے والی تقریبات کے دوران میں پاسداران انقلاب سے وابستہ نیم فوجی ملیشیا بسیج کے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی صوبہ فارس کے شہر نورآباد میں بسیج کے گارڈز پر دو نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور تین زخمی ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ صوبہ فارس کی انٹیلی جنس، سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں