21 جون سال کا طویل ترین دن اور رات مختصر ترین

اسلام آباد:21 جون بروز اتوار سال کا طویل ترین دن اور رات مختصر ترین تھی محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں 21جون سال کا طویل ترین دن رہا جس کے بعد 22 جون سے دن کی طوالت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔21 جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات تھی جس کی وجہ سورج کی روشنی ہے جو اس دن زیادہ دیر تک رہتی ہے، 21 جون کو سورج کی روشنی کا دورانیہ 15 گھنٹے تھا ماہرین کے مطابق 21 جون کے بعد سے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونی شروع ہو جائیں گی یعنی 22 جون سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جبکہ 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن کہا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں