نوشکی، زرعی فیڈرز کی بجلی کا دورانیہ کم کرنے کیخلاف زمیندار ایکشن کمیٹی سراپا احتجاج
نوشکی(مانیٹرنگ ڈیسک)کیسکو نے نوشکی کے زرعی فیڈرز کی ٹائمنگ میں پچاس فیصد کم کردی نوشکی کے زمیندار و آل پارٹیز کیسکو کے خلاف سراپا احتجاج ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا تفصیلات کے مطابق نوشکی زرعی فیڈرز کی بجلی دورانیہ کم کرنے کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میر محمد اعظم ماندائی کے سربراہی میں آل پارٹیز و زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے مشترکہ ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نےکیسکو اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے دھرنا دیا گیا اسموقع پر خطاب کرتے ہوئے میر محمد اعظم ماندائی میر خورشید جمالدینی فاروق بلوچ نذیر بلوچ مولانا ذکریا عادل حاجی عبید الله مینگل حافظ محمد قاسم فاروقی میر محمد ایوب بادینی مفتی فداالرحمان مولانا عبدالصمد مینگل میر قائم خان جمالدینی میر صوبت خان جمالدینی و دیگر نے کہاکہ کیسکو چیف بلوچستان نے نوشکی کے زمینداروں کے ساتھ آٹھ گھنٹہ روزانہ بجلی اور آٹھ ہزار روپے ماہانہ بل کا تحریری معاہدہ کی ہے اس معاہدے کے تحت نوشکی کے زمیندار اپنی واجبات باقاعدگی سے ادا کررہے ہیں اور کیسکو ریکارڈ کے مطابق نوشکی کے زمینداروں کی ریکوری 98 فیصد سے زیادہ ہیں اس کے باوجود کیسکو حکام اپنی تحریری معاہدے کو پس پشت ڈال کرنوشکی کے بجلی شیڈول کو کم کرکے زمینداروں کو معاشی طور پر قتل کررہے ہیں زمینداروں کو سابقہ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہ کی گئی تو ان کے فصلات شدید متاثر یوں گے اور زمینداروں کو لاکھوں کا نقصان ہوگا انہوں نے کہاکہ نوشکی زمیندار ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز نوشکی کیسکو کے عوام دشمن پالیسیوں کوکسی صورت تسلیم نہیں کریں گے اور اس حوالے سے احتجاجی تحریک کا آغاز کل سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے کیا جائے گا مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو نوشکی میں تاریخی احتجاجی جلسہ عام پہیہ جام ہڑتال اور شٹرڈاون ہڑتال کی بھی کال دیں گے۔


