ارباب غلام کاسی کا قتل قابل مذمت، حکومت دہشت گردی کے واقعات کو سنجیدہ نہیں لے رہی، اے این پی

کوئٹہ (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما انجینئر زمرک خان اچکزئی نے اے این پی کے مرکزی رہنما ارباب غلام کاسی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھایا جاے اے این پی شہیدوں کی جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ارباب غلام کاسی ایڈووکیٹ ایک پرامن شریف النفس شہری اور پارٹی کے ذمہ دار رہنماءتھے دن دیہاڑے انکی ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی و انتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا تسلسل ہے پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا، نہتے سیاسی کارکنان و ذمہ داران کو نشانہ بنانا حالات کی سنگینی کی عکاسی کررہی ہے عوامی نیشنل پارٹی اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں، انتہاپسندی اور دہشت گردی بارے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ذمہ داران قاتلوں کو جلداز جلد گرفتار کریں اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں ارباب غلام ایڈوکیٹ پی ایس ایف کے بانی اراکین میں سے تھے جنہوں نے بے شمار صعوبتیں بھی برداشت کیں اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں دکھ کی گھڑی میں ارباب صاحب کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں