قلات، ٹریفک حادثے میں 6افراد زخمی
قلات: قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی حادثے میں وین اور موٹر سائیکل پر سوار 6افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے سوراب جانے والی مسافر وین نے مغلزئی کے مقام ہر ملک پیٹرولیم کے قریب قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وین اور موٹر سائیکل پر سوار 6 افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز نے زخمیوں ڈی ایچ کیو پہنچا دیا جہاں پر تمام زخمیوں کوطبعی امداد یا گیازخمیوں میں محمد یوسف محمد قاسم اور دیگر شامل ہیں قلات پولیس نے مسافر وین اور اسکے ڈرائیور کو تحویل میں لیا ہیں
Load/Hide Comments


