واپڈا کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنے کا عمل غیر قانونی قرار

سوراب(یو این اے )واپڈا کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔ واپڈا اہلکار ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ درج شدہ ایف آئی آر کو منسوخ کردیا آج مورخہ 21-09-2023 کو جناب جوڈیشنل مجسٹریٹ سوراب کے عدالت میں ایڈووکیٹ قدیر سلام میروانی، ایڈووکیٹ منیر آذاد رودینی نے کیس کے دوران ایس ڈی او سوراب کی طرف سے تمام ایف، آئی،آر ختم کروا کہ لوگوں کو عدالت سے باعزت بری کروا دی،اور مزید جناب جوڈیشل مجسٹریٹ سوراب نے ایس،ڈی،او سوراب متیع اللہ سلیم کو حکم جارے کرتے ہوئے کہا کہ آہندہ کسی بھی فرد کے خلاف بجلی چوری کرنے کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کا حکم جاری کردیا اور مزید حکم دیا کہ جو قانونی طریقہ کار ہے اس بنیاد پر لوگوں کہ خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور مزید ایس ایچ او سوراب اور ایس پی سوراب کو حکم جاری کر کے تمام افراد کے خلاف ایف آئی آر ختم کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں