مسئلہ فلسطین کےحل تک اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم نہیں ہوسکتے،کویت

کویت(مانیٹرنگ ڈیسک) کویت نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک اسرائیلی ریاست کے ساتھ نارمل تعلقات قائم نہیں ہوسکتے۔کویت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی نصرت اور اس کی آزادی تک صیہونی ریاست کیساتھ تعلقات معمول پرنہیں لائے جا سکتے، مسئلہ فلسطینی پوری مسلم امہ اور عرب اقوام کا مرکزی مسئلہ ہے اور اس مسئلے کے منصفانہ حل تک اسرائیلی ریاست کے ساتھ نارمل تعلقات قائم نہیں ہوسکتے۔گذشتہ روز کویتی وزیر صحت احمد العوادی اسرائیلی وزیر صحت اور وزیر داخلہ کی موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہونے والی وزرائے صحت کی کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں