سعودی عرب،ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق

ریاض: سعودی عرب میں کار اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 4 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر حائل سے 250 کلو میٹر دور ٹریفک حادثے میں چار پاکستانیوں سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ محکمہ شہری دفاع کے مطابق کار سامنے آنے والی پک اپ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، حادثے میں دونوں گاڑیوں میں سوار تمام افراد موقع پر بھی جاں بحق ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں