کیسکو کی کارروائی، 27بجلی چور گرفتار، 407 نادہندگان کے کنکشنز منقطع

کوئٹہ( این این آئی)وزارت توانائی (پاور ڈویڑن) کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروںاور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لیے کارروائیاں تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں کیسکو کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے۔ جمعہ کے روزبھی غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں اور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لیئے بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کوئٹہ میں بلوچی اسٹریٹ، شہباز ٹا?ن سے 21 بجلی چور گرفتار کیئے گئے اور اس دوران نادہندگان سے 8 لاکھ روپے بھی وصول کیئے گئے۔ اسی طرح سپیزنڈ اور زہری ٹا?ن سے 6 بجلی چور گرفتار کیئے گئے اسکے علاوہ بروری روڈ پر میٹروں کو شنٹ کرنے پر8 صارفین کو جرمانہ کیئے گئے کلی نوحصار میں8 نادہندگان کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کر دیئے گئے اس دوران نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مد میں9لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔ لورالائی، کوہلو اور مسلم باغ کے علاقوں سے 39 نادہندگان کے کنکشنز منقطع جبکہ 4 نادہندگان کے ٹرانسفارمر بھی اتار دیئے گئے اس دوران نادہندگان لورالائی سرکل کے مختلف علاقوں میں نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں73لاکھ روپے اور جرمانہ کی مد میں 8 لاکھ 50 ہزار وصول بھی کیئے گئے۔ سبی اور نصیر آباد کے علاقوںکے مختلف علاقوںسے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر ا±تاردئےے گئے اوراس دوران 90نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئےے گئے جبکہ نادہندگان سے 40 لاکھ روپے اور جرمانہ کی مد میں 5 لاکھ روپے بھی وصول کیئے گئے۔پشین ، گلستان اور یارو کے علاقوں سے مزید نادہندگان کے 8ٹرانسفارمرز ا±تاردئےے گئے جبکہ یارو، چمن ، پشین گلستان کے مختلف علاقوں سے 117کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع اور نادہندگان سے بلوںکی مدمیں 21لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے اسکے علاوہ جرمانہ کی مد میں 8لاکھ روپے بھی وصول کیئے گئے۔ پنجگور، تربت اور گوادرکے علاقوں سے بجلی بلوںکی عدم ادائیگی پر61گھریلو اور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کردئےے گئے جبکہ نادہندگان سے 25 لاکھ روپے بھی وصول کیئے گئے۔ خضدار، مستونگ، قلات، سوراب اور خاران کے علاقوں سے90 نادہندگان کے کنکشنز منقطع جبکہ خالق آباد سے 3 غیر قانونی ٹرانسفارمرز بھی اتار کر قبضے میں لیئے گئے اس دوران نادہندگان سے 12 لاکھ روپے بھی وصول کیئے گئے۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویڑن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیسکو ٹیمیں بجلی چوروںاورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے کیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بلوںکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔علاوہ ازیں کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ غیر قانونی اورخود ساختہ برقی لوڈفوری طورپر ہٹادیں۔بصورت دیگر ا±نکے خلاف الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں