کیچ، مسلح افراد نے دو موبائل ٹاور نذرآتش کردیے
کیچ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے کیچ میں دو موبائل ٹاور نذر آتش کر دیئے گئے ۔اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نےمختلف مقامات پر مواصلاتی کمپنی کی ٹاور زکو نذرآتش کرکے ناکارہ بنادیا ہے۔ٹاور کو کیچ کے علاقے تمپ میرآباد اور بالگتر سہاکی مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد مذکورہ ٹاوروں سے مواصلاتی رابطہ معطل ہوکر رہ گیا ہے۔
Load/Hide Comments


