پنجگور میں تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار، متعدد اسکول بند، اساتذہ کو تنخواہیں کو ادائیگی جاری

پنجگور (نامہ نگار ) پنجگور کے تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار درجنوں پرائمری سکول کے بند ہونے کے بعد مڈل اور ہائی اسکول بھی بند ہو گئے ہیں تعلیمی افسران کی عدم توجہ کی وجہ سے پنجگور کے مختلف علاقوں میں درجنوں پرائمری اسکول بند پڑے ہیں جبکہ اب مڈل اور ہائی اسکول کے بھی بند ہو نے کی اطلاع ھے سرکاری اسکولوں کے بند ہونے کے ساتھ ساتھ درجنوں ٹیچرز کی جگہ متبادل ٹیچرز رکھے گئے ہیں اور اصل ٹیچرز یا تو بڑے شہروں میں رہاہش پذیر ہیں یا بیرونی ممالک میں مقیم ہیں جس سے پنجگور میں تعلیمی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے دوسری جانب اگر کوئی عام ٹیچرز بوجہ مجبور یا بیماری سکول ہذا میں حاظر نہ ہو تو نہ صرف اس کو جواب طلب کیا جاتا ہے بلکہ پوری مہینے کی تنخواہ بند کر دی جاتی ہے پنجگور میں اسکولوں کی مرمت کے نام لاکھوں روپے خرچ کئے گئے ہیں مگر اس کے باوجودِ مختلف اسکول کھنڈر کا منظر پیش کر رہے ہیں علاقے کے عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں