نیب ترمیمی آرڈیننس کی زد میں آنیوالے 44 ریفرنسز کا ریکارڈ عدالتوں میں جمع
اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی زد میں آئے 80 ریفرنسز کی دوبارہ منتقلی کا معاملہ،نیب کی جانب سے دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع کرا دیا گیا۔ ہفتہ کو نیب کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث مزید ریفرنسز کا ریکارڈ جمع نہ ہوسکا،باقی بچے ریفرنسز کا ریکارڈ پیر کے روز جانچ پڑتال کے بعد جمع کرایا جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق کوشش ہوگی پیر کے روز تمام 80 ریفرنسز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کرلی جائے،نیب مقدمات کے ریکارڈ کی جلد سے جلد تکمیل کے بعد عدالتی کارروائی کے آغاز کیلئے کوشاں ہے
Load/Hide Comments


