وڈھ میں لانگو قبائل کے گھروں کو مسمار کرنے کا نوٹس لیا جائے، جھالاوان عوامی پینل
خضدار (انتخاب نیوز) وڈھ میں لانگو قبائل کے گھروں کو مسمار کرنے کا نوٹس لیا جائے۔ جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما میر منصور گرگناڑی نے گزشتہ دنوں وڈھ کے مقام سیلوڈن میں لانگو قبائل کے گھروں کو ناجائز طور پر زبردستی مسمار کرنے پر اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، حکومت اور قانون نام کی کوئی چیز اگر باقی ہے تو غریب عوام پر ناجائز ظلم کا خاتمہ کیا جائے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کیخلاف کارروائی اور متاثرہ قبیلے کو انصاف فراہم کیا جائے۔
Load/Hide Comments