ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلعہ عبداللہ کے ڈاکٹروں سے غیر شائستہ رویے کا نوٹس لیا جائے، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(یو این اے )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلعہ عبداللہ ڈاکٹر حنان آغا کو او ٹی اسسٹنٹ امین اللہ کی طرف سے ڈیوٹی پر حاضر ہونے کیلئے بلانے پر گالیاں دینے، نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ملازمت کا لبادہ اوڑھے غنڈہ صفت انسان امین اللہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے گرفتار کیا جائے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حنان آغا نے جب سے چارج سنبھالا ہے اور دن رات محنت کرکے ضلعی سطح پر صحت کی سہولیات کو بہتر کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور ان تمام لوگوں کو بےنقاب بھی کیا جو ڈیوٹی سے غائب ہوتے ہیں، اسی سلسلے میں جب ایک اوٹی اسسٹنٹ امین اللہ کو بار بار ڈیوٹی پر حاضر ہونے کیلئے بلایا گیا تو موصوف غنڈہ گردی اور بدمعاشی پر اتر آیا اور ڈی ایچ او کو گالیاں دینے کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا، اور اس طرح کے واقعات سے ڈاکٹر حنان آغا کی دن رات محنت میں روڑے اٹکانے کی ناکام کوشش ہے ، ینگ ڈاکٹرز اس طرح کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیںینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈپٹی کمشنر اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ او ٹی اسسٹنٹ امین اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ملازمت کا لبادہ اوڑھے ہوئے آمین اللہ جیسے غنڈہ صفت انسان کی حوصلہ شکنی کی جائے اور بلوچستان کے طول و ارض میں کام کرنے والے ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کا اعتماد بحال رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں