پشتونوں اور بلوچوں کے بچے خوار ہوں گے دوسروں کی ترقی و خوشحالی پر تالیاں نہیں بجا سکتے، اے این پی
قلعہ سیف اللہ(یو این اے )عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما?ں نے کہا ہے کہ اگر حکمران اشرافیہ نے داخلہ وخارجہ پالیسیوں کو عوام کی امنگوں کے مطابق نہ بنایا تو ملک مزید مسائل ومصائب کا شکار ہو کر رہیگا جب تک پشتونوں اور بلوچوں کے بچے خوار ہوں گے دوسروں کی ترقی و خوشحالی پر تالیاں نہیں بجا سکتے لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے احساس محرومی احساس بیگانگی کی جانب گامزن ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حکمران اشرافیہ پر عائد ہوگی شہید ارباب غلام ایڈوکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کی جوڈیشل کمیشن کے زریعے صاف اور شفاف جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ دہراتےہیں ارباب غلام ایڈوکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ پشتونخوا وطن پر مسلط کردہ انتہاپسندی دہشتگردی کی جاری لہر کی تسلسل ہے ان کی فکری نظریاتی وطنی خدمات تا دیر یاد رکھے جائینگے افغان کڈوال بھائیوں کے ساتھ کراچی لاہور اسلام آباد میں توہین آمیز تضحیک آمیز رویوں کی کسی کو اجازت نہیں دینگے جسٹس قاضی فائز عیسی فیض آباد دھرنے کے ساتھ ساتھ سانحہ 8۔اگست شہید وکلا سول ہسپتال کوئٹہ کی انکوائری رپورٹ پر بھی عمل درآمد کرائیں پشتون خوا اور بلوچستان میں انتہاپسندی دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری کے حالیہ واقعات خوف ڈر غالب کرنے وسائل کو لوٹنے کیلئے رچائے جارہے ہیں ان ناروا عملیات کی روک تھام کئے بغیر فلاحی ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا پشتون بلوچ وطن چمن طورخم تفتان پنجگور بارڈرز پر سمنگلنگ کے نام پر پشتون بلوچ عوام کی معاشی قتل عام پر گہری تشویش اور حکمرانوں سے ان احکامات کی فوری واپسی کا مطالبہ ،بین الصوبائی شاہراہوں پر فورسز کی جانب سے عوام الناس خواتین اور بچوں کے ساتھ غیر مناسب سلوک صوبہ بھر باالخصوص قلعہ سیف اللہ جیسے زرعی علاقے میں واپڈا حکام کی جانب سے وولٹیج میں کمی بیشی خود ساختہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بلوں میں بے تحاشا اضافے بجلی صارفین پر بھاری بھر جرمانے پولیس کی تشدد اور مقدمے درج کرنے نادرا میں شناختی کارڈز کے اجرا میں سائلین کو بے جا غیر ضروری رکاوٹیں اور مشکلات قابل گرفت عملیات ہے عوامی نیشنل پارٹی ان مسائل کے حل تک پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر عبدالمالک کاکڑ مرکزی یوتھ افیئرز سیکرٹری خان زمان کاکڑ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید اکبر کاکڑ صوبائی نائب صدر شاہینہ کاکڑ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چاندنی کاکڑ اراکین مرکزی کمیٹی جاوید کاکڑ مراد خان کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری احسان اللہ کاکڑ تحصیل صدر محمد خان کاکڑ پی ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری رزاق عاصم ڈپٹی جنرل سیکرٹری صادق کاکڑ زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبداللہ جان میرزئی عبدالقاہر کاکڑ اور عبدالوہاب کاکڑ نے جنکشن چوک قلعہ سیف اللہ میں عظیم الشان احتجاجی جلسے کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ ارباب غلام ایڈوکیٹ نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی کے سنئیر رہنما نیشنل لائرز فورم کے صوبائی صدر تھے بلکہ وہ ایک پرامن شریف النفس شہری بھی تھے ان کو دن دیہاڑے بے دردی سے شہید کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مقررین نے کہا کہ ارباب غلام ایڈوکیٹ خودساختہ دہشت گردی کی نذر ہوئے ہیں شہدا کا یہ سلسلہ خدائی خدمت گار تحریک سے لیکر آج تک جاری ہے ارباب غلام ایڈوکیٹ کی شہادت کے واقعہ کا جوڈیشل کمیشن کے زریعے صاف شفاف جوڈیشل انکوائری کرواکر تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے مقررین نے کہا کہ کراچی لاہور اسلام آباد اور دیگر شہروں میں افغان کڈوال کے ساتھ توھین آمیز تضحیک آمیز چلن نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ قابل گرفت عمل بھی ہے خواتین بچوں ضعیف العمر بزرگوں کو تھانوں جیلوں میں اذیتیں اور ٹارچر دینا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں آتے ہیں مقررین نے پشتون بلوچ عوام کی معاشی قتل عام پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے چمن طورخم تفتان پنجگور بارڈرز پر سمنگلنگ کے روک تھام کے نام پر محنت کشوں مزدوروں کو نان شبینہ کا محتاج بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت اور حکمران اشرافیہ سے ان ناروا احکامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے غریب پرور عوام جو پہلے ہی بے تحاشا گرانی مہنگائی بے روزگار کا سامنا کرہی تھی اب حکمران اشرافیہ انہیں دو وقت کی روٹی کا محتاج بنارہے ہیں ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان بارڈرز پر تجارتی سرگرمیاں بحال اور آمدورفت میں آسانیاں پیدا کی جائیں جب تک پشتونوں اور بلوچوں کے بچے خوار اور در بدر رہینگے دوسروں کی خوشحالی و ترقی پر تالیاں نہیں بجاسکتے۔