اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لیں، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان و سابق صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے بھارت کو عالمی دہشتگرد ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنماءہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے خفیہ ادارے ملوث ہیں اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لیکر بھارت کو عالمی سطح پر دہشتگرد قرار دیں۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے بھارتی خفیہ اداروں کے ہاتھوں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی دہشت گرد بھارت نے اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں کا دائرہ کار کینیڈا تک پھیلا دیا ہے جو باعث تشویش ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہی ہے سینکڑوں بے گناہ نہتے بلوچستانی بھارتی دہشتگردی کا شکار ہوئے ہیں عالمی ممالک اگر اس وقت بھارت کی ان کارروائیوں کا نوٹس لیتے تو آج نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی ۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کینیڈا میںسکھ رہنمائ ہردیپ سنگھ کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیکر بھارت کو عالمی دہشتگرد ملک قرار دی کر اس کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک روا رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی ممالک بھارت سے تمام سفارتی تعلقات اور اسکے ساتھ کئے گئے معاہدے معطل کرکے اس سے لاتعلقی کا اظہار کریں ایسا نہ کیا گیا تو عالمی دہشتگرد بھارت پاکستان سمیت دیگر ممالک کے امن کیلئے بھی خطرے کا باعث بنے گا اوراس کی دہشتگردانہ کارروائیاں مزید دنیا تک پھیلیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں