دالبندین میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی، متعدد دکاندار گرفتار

دالبندین (آن لائن) دالبندین میں گرانفروشوں اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی تفصیلات کے مطابق تحصیلدار دالبندین کریم بخش قمرزئی لیویز اہلکاروں کے ہمراہ دالبندین سبزی منڈی دودھ فروشوں کخلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد سبزی فروشوں اور دودھ فروشوں کو جرمانہ کرکے تھانہ میں بند کردیا تحصیلدار کریم بخش نے تمام دوکانداروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کسی کو بھی گرانفروشی کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور غیر معیاری چیزیں فروخت کرنے کی بھی اجازت نہ ہوگا دوسری جانب دوکانداروں کا کہنا تھا شدید مہنگائی کی وجہ سے ہمیں بھی اپنی بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانے کے لیے منافع میں چیزیں فروخت کرنی ہوگی اس مہنگائی میں ہم زیادہ تر سبزی فروش تاوان کرتے ہیں زیادہ تر سبزیاں خراب بھی ہوجاتے ہیں نقصان کا ازالہ کون کریگا انتظامیہ ہمیں چیزیں سستی فراہم کریں ہم سستی فروخت کرینگے اس وقت ملک بھر میں چیزیں مہنگی ہوچکی ہے دوسری جانب انتظامیہ نے جرمانہ اور متنبہ کرنے کے بعد دودھ فروش اور سبزی فروشوں کو چھوڑ دیا آئندہ اگر معیاری اور پرائس کنٹرول لسٹ آویزاں نہ کی گئی مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں