کسی مسلح تنظیم سے واسطہ نہیں، میرے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں، پنجگور کے رہائشی کی پریس کانفرنس

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور سب تحصیل کے رہائشی یاسر ولد درجان نے پنجگور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سرکار یا کسی دوسرے مسلح تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے مجھ پر لگنے والے الزامات کی وجہ سے فیملی کے افراد شدید پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مزدور پیشہ لوگ ہیں، گچک میں کھیتی باڑی اور غلہ بانی کرکے اپنے گھروں والوں کے لیے روزی روٹی کماتا ہوں مگر کچھ دنوں سے مجھ پر تہمت لگائے جارہے ہیں جس سے مجھے اور میرے خاندان کے افراد کو شدید ذہنی صدمات سے گزرنا پڑرہا ہے اور ہم کافی پریشانی کے ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا نہ سرکار سے واسطہ ہے اور نہ کسی مسلح تنظیم سے میں تمام الزامات کی تردید کرتا ہوں اورایک پرامن اورغریب شہری کی حیثیت سے زندگی گزرنا چاہتا ہوں لہٰذا ہم التجا کرتے ہیں کہ ہم پر ایسے الزامات سے گریز کیا جائے جس سے خاندان کے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں