نوشکی میں صرف 2 گھنٹے بجلی کی فراہمی اور بھاری بلوں کی وصولی کیسکو کی زیادتی ہے، بی این پی

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی نے اپنے ایک بیان میں کیسکو نوشکی کے جانب سے دیہی فیڈروں کو دن کے وقت صرف 2 گھنٹے بجلی دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو گھنٹے میں لوگوں کو پینے کی پانی بھی نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بلنگ کے وقت کیسکوحکام دیہی فیڈروں کے صارفین کو بھی شہری صارفین کی طرح لمبی چوڑی بل ہاتھ میں تھما دیتے ہیںمگر بجلی دینے کے وقت اس قدر بھی بجلی نہیں دی جاتی کہ گھریلو صارفین اپنے پینے کی پانی کے لیئے محتاج ہوچکے ہیں مگر کیسکوحکام اپنی من مانی سے باز نہیں آرہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی نے دیہی فیڈروں کے لیئے دن کے وقت کم از کم 8گھنٹے بجلی کا مطالبہ کرتے ھوئے کہا کہ دیہات میں رہنے والے بھی اسی ریاست کے معزز شہری ھیں اور انسانی حقوق کی مناسبت سے وہی حق انکا بھی بنتا ہے جو حق شہر میں رہنے والوں کا ہے۔ اگر کیسکو حکام زرعی ٹیوب ویلوں کا بہانہ کرتے ہیں جو انکی بھتہ خوری کا ذریعہ ہیں تو زرعی کنکشنز کے لیئے علیحدہ فیڈر اور سپلائی لائن بچھائی جائے تاکہ گھریلو صارفین اس پریشانی سے نجات پائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں