بلوچستان میں نوجوانوں کوغائب کرنے کا سلسلہ زور پکڑ رہا، کسی پر کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے، حامد میر

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور سینئر اینکر پرسن حامد میر نے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی تعداد میں دن بہ دن اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ بلوچستان میں بغیر مقدمے اور وارنٹ کے نوجوانوں کو حراست میں لیکر غائب کرنے کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔یارہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے چار بلوچ نوجوان لاپتہ ہوئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں