مشن ورلڈکپ، پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم آسی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کھیلنے بھارت پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا طیارہ حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا ہے، پاکستانی ٹیم دبئی سے حیدرآباد دکن پہنچی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، 20 سے زائد سکیورٹی کی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود ہیں جبکہ مختلف چینل سے پاکستان ٹیم کی بھارت پہنچنے کی لائیو کوریج بھی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں