درس و تدریس کا عمل جاری ہے، چند مخصوص طلبا ماحول خراب نہ کریں، ترجمان مکران یونیورسٹی

مکران (انتخاب نیوز) یونیورسٹی آف مکران کے ترجمان کے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہاگیاہے کہ یونیورسٹی میں درس و تدریس کا عمل بغیر کسی تعطل کے جاری ہے یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں مزید بہتری لانے کی خاطر ایک بیرون ملک پی ایچ ڈی ڈگری کے کوالیفائڈ شخص کو اضافی چارج تفویض کی ہے بدقسمتی سے چند لیکچرارز اور اسٹاپ ممبر اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے ایک ڈیپارٹمنٹ کے چند مخصوص طلباءکو مہرے کہ طور پر استعمال کررہے ہیں جس کا نقصان طلباءکو ہوگااوریونیورسٹی کسی کو اجازت نہیں دے سکتی کہ وہ ایسے سنگین عمل کا ارتکاب کرے کہ طلباءکامستقبل متاثر ہوں۔بیان میں کہاگیاہے کہ ایک سال کے قلیل دورانیہ میں یونیورسٹی نے جو جدوجہد کی ہے وہ درج ذیل ہیں۔ یونیورسٹی کے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی تشکیل اور کمیٹی کے دو میٹنگز کا انعقاد۔ یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کا قیام اور میٹنگ بلانے کیلئے کیس یونیورسٹی کے چانسلر/ گورنر آفس میںجمع کرانا۔ یونیورسٹی آف مکران پنجگور کی پاکستان کے ہائیرایجوکیشن کمیشن میںRecognitionکا کیس جمع کرانااور اس وقت یونیورسٹی انتظامیہ ایچ ای سی کی طرف سے سرکاری سطح پر نوٹیفکیشن کی منتظر ہیں۔ پنجگور کیمپس کے تمام Through selection board & committee تعینات شدہ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے ایجنڈا کو فنانس کمیٹی اوردوسرے باڈیز سے گزارنے کیلئے تمام تر ہوم ہورک مکمل کرلیاگیاہے 200 طلبا کو مختلف مد میں اسکالرشپس کی فراہمی۔ حکومت بلوچستان یونیورسٹیز فنانس کمیٹی کے توسط سے یونیورسٹی آف مکران پنجگور کیلئے پہلی مرتبہ فنڈز مختص کرکے اس کا اجرا ہونا۔ صوبہ بھر میں یونیورسٹی آف مکران کا معاشی طور پہ سب سے فعال صورتحال۔ طلبا و طالبات کو ڈور ٹو ڈور فری پک اینڈ ڈراپ کی سہولت۔ تعلیمی معیار میں مزید بہتری کیلئے رواں سمسٹرزمیں پنجگور بلوچستان اور دیگر علاقوں سے انتہائی کوالیفائڈ پروفیسرز اور لیکچرارز کی خدمات کاکنٹریکٹ پر حصول۔ مستحق طلباءکے فیسوںمیں ریلیف کیلئے یونیورسٹی انتظایہ کاپنجگور کے انتہائی معتبر مذہبی اور سماجی شخصیت مولانا عبیداللہ بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی کاقیام جس سے طلبا کے فیسوں کا مسئلہ بہت حد تک حل ہونے کی امیدروشن امید ہے۔ اس سال 72 طلبہ کو گورنمنٹ اف پاکستان کے تعاون سے لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ طلبہ کے لیے مختصر عرصے میں پانچ سٹڈی ٹورس کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جن میں مختلف یونیورسٹیز کے وزٹ کرائے گئے تھے اور ان کی ایکسپوزر کے لیے مختلف وفود سے ملاقات بھی ہوئی۔ یونیورسٹی آف مکران پنجگور کی سائٹ پر 2.5ارب روپے سے یونیورسٹی کے تعمیرات کاباقاعدہ آغازکے علاوہ یونیورسٹی نے ایک سال کے کم دورانیہ میں اور کئی کامیابیاں سمیٹی ہیں مگر یہاں یہ امر واضح کرنا ضروری سمجھتے ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ہر اس قوت کے سامنے کھڑی ہوگی جو پنجگور کی تعلیمی ترقی کو کسی سازش کے تحت روکنے کی کوشش کریگی۔ لہٰذایونیورسٹی ماحول کو دانستہ طور پر خراب کرنے اور درس و تدریس کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے کیلئے چند طلبا کو مہرے کے طور پر استعمال کرنے والے چند لیکچرارز اور اسٹاپ ممبر کیخلاف یونیورسٹی کے قانون کے قواعد اور ضوابط کے مطابق کارروائی خارج ازامکان نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں