بولان، مسافر کوچ کو خوفناک حادثہ، 2 مسافر جاں بحق، 33 زخمی
ڈھاڈر(صباح نیوز)مچھ کے قریب گوکرت کے مقام پر مسافر کوچ حادثے کا شکار، لیویز ذرائع کے مطابق تیز رفتاری کے سبب کوچ بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 33 مسافر زخمی ہوئے،ایم ایس ڈاکٹر سجاد حیدر گمشادزئی کے مطابق حادثے میں متعدد زخمی مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ مسافر کوچ شہدادکوٹ سے کوئٹہ جارہی تھی۔ ریسکیو اہلکاروں،سائبان ویلفیئر کے رضاکاروں نے زخمیوں کو 1122 سنٹر گوکرت اور بعد ازاں سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا۔ایم ایس ڈاکٹر سجاد حیدر گمشادزئی کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو سول ہسپتال مچھ میں طبی امداد دیکر مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


