مچھ، گاڑی نے پولیس اہلکار کو کچل دیا

بولان (صباح نیوز)مچھ میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار کو گاڑی نے کچل دیا ،پولیس اہلکار زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔حادثہ بولان قومی شاہراہ پیر پنجہ پولیس چیک پوسٹ کے مقام پر اسوقت پیش آیا جب پولیس اہلکار شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی میں مصروف عمل تھا، پولیس اہلکار کو کچلنے والی شہ زور گاڑی بے قابو ہونے کے باعث جاگرا ۔ شدید زخمی پولیس اہلکار کو سول ہسپتال مچ لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں