ژوب، فورسز کی عسکریت پسندوں سے جھڑپ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 شدت پسند ہلاک
راولپنڈی(صباح نیوز)ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 اہلکار جاں بحق جبکہ ٹی ٹی پی کے 3 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 28 ستمبر کو پونے چھ بجے سیکیورٹی فورسز کی عسکریت پسند وں سے جھڑپ کے دوران حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم جاں بحق ہو گئے ۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
Load/Hide Comments


