سیشن جج تربت کی عدالت سے دوہرے قتل کے ملزم کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا
تربت (نمائندہ انتخاب) سیشن جج تربت عبدالحکیم کی عدالت نے دوہری قتل کے ملزم کو عمر قید اور بھاری معاوضے کی ادائیگی کی سزاسنادی، سیشن جج تربت عبدالحکیم کی عدالت نے دوہرے قتل کے ملزم بلال ولداللہ بخش کوقتل کاجرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ بطور معاوضہ کی سزاسنائی، عدم ادائیگی جرمانہ مزید6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی، ملزم پر بشیر احمد اور شاہل پسران کیّا ساکنان کنچتی دشت کے قتل کاجرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی، ملزم نے اکتوبر2022ئ میں کنچتی بازار میں بشیراحمدوشاہل کوخنجر سے وار کرکے قتل کیا تھا، استغاثہ کی طرف سے DPP ظفرعلی اورشبیراحمددشتی نے مقدمہ کی پیروی کی،مہراللہ گچکی ایڈوکیٹ مستغیث کی جانب سے پیش ہوئے۔
Load/Hide Comments


