مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

مستونگ(صباح نیوز)مستونگ میں فائرنگ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔لیویز زرائع کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقے دشت بابا میں مسلح موٹر ساہیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔فائرنگ کے بعدملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ زخمی شخص کو شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔زخمی شخص کی شناخت عبدالرؤف ولد حاجی خان شاہوانی کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں