گنز پبلک لائبریری کا نام مبارک قاضی کے نام سے منصوب کرنے کی قرارداد منظور
جیونی (نمائندہ انتخاب)ریلی و پروگرام، گنز پبلک لائبریری کا نام تبدیل کر کے “مبارک قاضی پبلک لائریری گنز” رکھنے کی قرار داد منظور۔گنز انسٹیٹیوٹ آف سوشل سروسز (گِس) کے زیرِ اہتمام بلوچی شاعر و ادیب مبارک قاضی کے یاد میں ریلی نکالی گئی اور شمعے روشن کیے گئے۔ریلی حاجی چاپڑہ سے شروع ہو کر کمیونٹی سینٹر میں جا کر اختتام پزیر ہوئی جہاں پر مبارک قاضی کی یاد میں شمعے روشن کیے گئے اور پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مبارک قاضی کے اشعار کو گنگنا کر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گِس کے صدر انجینئر سمیع نے دورانِ پروگرام گنز پبلک لائبریری کا نام “مبارک قاضی پبلک لائبریری گنز” رکھنے کا قرار داد پیش کیا جس کو پروگرام میں موجود افراد نے اتفاقِ رائے سے منظور کیا۔مبارک قاضی کے رحلت کے بعد مختلف جگہوں مثلاً روڈ، چوک وغیرہ کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا، غالباً یہ پہلا موقع ہے جب کسی لائبریری کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔مبارک قاضی کے بلوچی زبان و ادب کے لیے خدمات کو مدِنظر رکھتے ہوئے لائبریریوں اور دیگر علمی اداروں کا نام ان سے منسوب کرنا ایک خوش آئند عمل ہے۔


