پی آئی اے طیارہ حادثے میں ناقابل شناخت میت کا معمہ حل ہوگیا

کراچی /لاہور :پی آئی اے طیارہ حادثے میں ناقابل شناخت میت کا معمہ حل ہوگیا، لاہور میں تدفین کی گئی میت کراچی کے نوجوان کی نکلی، چھیپا سرد خانے میں رکھی میت پی آئی اے کے اسٹیورڈ عبدالقیوم کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی طیارہ حادثے کی آخری ناقابل شناخت میت کا معمہ بھی حل ہوگیا، کراچی چھیپا سرد خانے میں رکھی میت پی آئی اے کے اسٹیورڈ عبدالقیوم کی ہے، عبدالقیوم کے اہلخانہ ایک میت کی تدفین بھی کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں