تخریب کاری میں را ملوث ہے تو پاکستانی وزارت داخلہ اور ادارے کیا کررہے ہیں، نیشنل پارٹی

کراچی، کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر مخدوم ایوب قریشی نے 12ربیع ال کے موقع پر دھشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ،ژوب اورہنگومیں درجنوں بے گناہ،نہتے اور معصوم لوگوں کو ہلاک کیاگیا لیکن ملک کا وزیر داخلہ وہی پرانے راگ الانپ رہا ہے کہ دھشت گردی میں را ملوث ہے،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر را اسی طرح کھلے عام اوردن دیہاڑے ہمارے شہروں کوتاراج کررہی ہے تو پھر ہماری وزارت داخلہ اور سیکیورٹی ایجنسیاں کیاکررہی ہیںکیاوزارت داخلہ صرف یہ اطلاع دینے کےلیے رکھی ہوئی ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے فلاں فلاں کاہاتھ ہے،انہوں نے کہا نگراں حکومتیں قیام امن میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں آج حکمران جس فتنے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پرنبردآزما ہیں کل اس فتنے کو مقتدرہ نے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے خودپال پوس کر جوان کیا ہے،ماضی کے حکمرانوں کے لیے گڈطالبان وہ تھے جو عوام کا خون بہاتے تھے اوربیڈطالبان وہ تھے جو ریاستی رٹ کوچیلنج کرتے تھے اگر ان پالیسیوں کو اسی حالت میں مزید جاری رکھا گیا تو ملک کی سالمیت خطرے میںپڑھ جائے گی رہا ملک کی خودمختاری کا مسلہ تووہ اب رہایی نہیں کیونکہ خود مختاری بہت پہلے سے حکمرانوں نے بین الاقوامی مالیاتی سامراجی اداروں کے ہاتھوں فروحت کردی ہے،نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر نے کہا نگراں حکومتیں مکمل طور پر فلاپ ہوچکی ہیںاس لیے جلد ازجلد منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرا کراقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے کیا جائے،ایوب قریشی نے کہا اگر انتخابی عمل سے تحریک انصاف کوبائر رکھنے کی کوشش کی گئی یاانتخابی نتائج کوجھرلوکےزریعے بدلاگیاتواس کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں