گوادر ایئرپورٹ آفیشل ہونے سے تجارتی سرگرمیاں تیز، سعودی سرمایہ کاری خوشحالی لائے گی، پرنس احمد علی
حب (آن لائن)نگران صوبائی وزیر انڈسٹریزانرجی ایکسائز اینڈٹیکسیشن پرنس احمد علی احمدزئی نے کہا ہیکہ سی پیک کے تحت تعمیر یونے والا گوادرانٹرنیشنل ائرپورٹ رواں سال کے آخر تک آپریشنل ہونے کی توقع ہے ایئرپورٹ آپریشنل ہونے کیساتھ تجارتی سرگرمیاں تیز یونگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ حب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیااس موقع پر سیکرٹری انڈسٹریز اکبر حریفال اورایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی بھی موجود تھے اسپیشل اکنامک زون کا ذکرکرتے ہوئے نگران صوبائ وزیرنے کہا کہ حب اسپیشل اکنامک زون 3 ارب روپے لاگت کا انڈسٹریل پراجیکٹ ہے وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال 8ملین کاکم شیئر ملاہے جلد وزیراعظم سے ملاقات کرینگے اورپراجیکٹ کیلئے درکار فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے میڈیا کانفرنس میں بتایا لسبیلہ میں سعودی کمپنی آرامکو کی آئل ریفائنری پراجیکٹ کی 10ملین ڈالر کی انویسٹمنٹ سے ترقی وخوشحالی کانیا دورشروع یوگا مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع میسر ہونگے ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے عوام کو پراجیکٹ سے استفادے کے مواقع میسر ہوں نگران صوبائ وزیر نے کہا کہ آئ جی ہولیس سے ہماری میٹنگ یوئ ہے پولیس ایکسائز اوراے این ایف مل کر مشترکہ آگاہی مہم اسکول لیول سےشروع کرینگے یوتھ کو ایجوکیشن کی جانب راغب کرنے اور نشے کی لت سے متاثر یونے سے بچانے کیلئے بحالی مراکز کاقیام عمل لایا جارہاہے صوبائ وزیرنے کہا کہ اسکولوں میں عوامی آگاہی مہم کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میٹیریل فراہم کریگی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حوالے سے نگران صوبائ وزیر نے کہا کہ ٹیکس ریونیو کلیکشن میں اضافے کیلئے پلان تیارکرچکے ہیں پراپرٹی ٹیکس میکانزم کو بہتر بنانے اور موٹرویکل سوفٹ ویئر کے حوالے سے نئ ٹیکنالوجی متعارف کرارہے ہیں اس نئ پالیسی سے ویکل ٹیکس ریکوری سسٹم ڈیجیٹل ہوگا اور سمارٹ کارڈ دسمبر میںQRبیس ہر منتقل کرنے جارہے ہیں پرنس احمد علی احمدزئ نے لیڈا ایشوز کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لیڈا انرجی کی مد میں 8،ارب روپے کے الیکٹرک کو سالانہ ادائیگی کررہی ہے انرجی اخراجات میں کمی لانے کیلئے حکومت سولرپارک پلان کررہی ہےسولرپراجیکٹ کیلئے درکار250ایکڑ اراضی حصول کیلئے دستاویزات پر کام شروع کیاگیاہے حکومت بلوچستان نے 9یزار سولربورکوانرجائز کرنے کا منصوبہ 2016میں شروع کیا تھا پراجیکٹ کا مقصد ایگریکلچر سیکٹر میں سالانہ 12 ارب سبسٹڈی اخراجات میں کمی کیلئے انرجی ڈیپارٹمنٹ پالیسی تیارکرچکی ہے ٹیم نیٹ ورک کی صورت میں کم مدت میں ہائیدار منصوبے پلان کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو ریلیف ملےنگران صوبائ وزیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انرجی ڈیپارٹمنٹ کےتھرو زمینداروں کے ٹیوب ویل کنکشن سولرائز کرنے جارہے ہیں ایک سوال میں جواب نگران صوبائ وزیر نے کہا لسبیلہ کی صنعتی ترقی میں لوکل میڈیا کا اہم رول رہا ہے۔ہم میڈیا سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں مسائل کی نشاندہی کے حوالے سے میڈیا تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ملک صوبہ اور ڈسٹرکٹ کی بہتری کیلئے سب ملکر کام کرینگے نگران صوبائی وزیر نے این ایچ اے کے زیر نگرانی حب ندی پل کی تعمیراتی کام سے متعلق کہا کہ پل کی تعمیراتی کام میں سست رفتاری سے صنعتی پیداوارمیں کمی اور صنعت کاروں کو ٹریفک ایشوز کا سامنا کرنا پڑریا ہے جلد وزیراعظم سے ملاقات میں این ایچ اے انجینئرنگ سیکشن کی نااہلی کا معاملہ اٹھائینگے نگران وزیرنے کہا کہ حب صنعتی شہر ہے اوراین ایچ اے کی کوئ مشینری پراجیکٹ سائٹ پرنہ ہونا پراجیکٹ افسران کی نااہلی ہےمعاملے کانوٹس لے لیاگیا ہےحب ندی پل کا ایشو وزیراعظم کے نوٹس میں لایاجائیگا۔


