تمپ، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
تربت (نمائندہ انتخاب ) تمپ کے علاقہ ملانٹ سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت حاجی عبدالباقی ولد حاجی موسیٰ تربت سے کراچی جاتے ہوئے کلمت کے قریب ٹریفک حادثہ میں جان بحق ، کلمت سے آمدہ اطلاع کے مطابق تربت سے کراچی جانے والی کرولا گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر کلمت کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی جس سے گاڑی پر سوار حاجی عبدالباقی موقع پر جان بحق اور3افراد زخمی ہوگئے۔
Load/Hide Comments


