سوتیلی ماں نے 3 کمسن بچوں پر ظلم کی انتہا کردی

کراچی کے علاقے گلبرگ میں سوتیلی ماں نے 3 کمسن بچوں پر ظلم کی انتہا کردی ۔ سوتیلی ماں نے تین کمسن بچوں کو کئی ماہ سے برہنہ کرکے زنجیروں سے باندھا ہوا تھا، بھوکا پیاسا رکھنے کے باعث بچے ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئے۔

راجن پور میں سوتیلے باپ کا کمسن بیٹی سے زبردستی نکاح پڑوسیوں نے زبردستی گھر میں گھس کر بچوں کو آزاد کرایا اور پولیس کو بلالیا، پولیس نے معصوم بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت نے کل سوتیلی ماں سمیت تمام افراد کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ پولیس نے بچوں کو شیلٹر ہوم بھیجنے کے بجائے دوبارہ سوتیلی ماں کے سپرد کردیا۔

خیال رہے کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر جیو نیوز نے یہ یقینی بنایا ہے کہ واقعے میں شامل افراد کی شناخت ظاہر نہ ہو اور چہرے بھی شناخت نہ کیے جاسکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں