تربت، ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ شب کنڈ ملیر کے قریب گاڑی الٹنے کے باعث بالیچہ رئیس آباد کے رہائشی محمد یوسف کے فرزند جلیل یوسف جان بحق ہوگئے۔مرحوم پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر برکت بلوچ کے بھتیجے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر وارث دشتی اور سابق ایم پی اے لالہ رشید دشتی نے الگ الگ بیانات میں اس واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے محمد یوسف اور ڈاکٹر برکت بلوچ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں یہ سانحہ سہنے کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں