پاکستان کی افغان مہاجرین کو خود مدعو کرنے سے متعلق افغانستان کے الزام کی تردید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف علی درانی نے پاکستان پر مداخلت کے افغان الزام کی سختی سے تردید کردی۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں آصف علی درانی نے کہا کہ سوویت یونین کو افغانستان میں دعوت پاکستان نے نہیں دی تھی، نہ ہی افغان مہاجرین کو خود پاکستان نے بلایا تھا۔آصف علی درانی نے کہا افغانستان میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کا فیصلہ خود افغانوںنے کرنا ہے، پاکستان یا بیرونی دنیا افغانستان میں دیرپا امن و سلامتی کا حل نہیں دے سکتا۔ ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان پر دہشتگرد حملے کر رہی ہے، کابل کو یہ سلسلہ روکنا ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو رضا کارانہ طور پر یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کی مہلت کے سرکاری اعلان کے بعد افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حکومت پاکستان سے اس پالیسی پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔طالبان حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سکیورٹی مسائل میں افغان مہاجرین کا کوئی ہاتھ نہیں، پاکستان کو اس حوالے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں