بلوچستان بھر میں کیسکو کی کارروائیاں، سیکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع، متعدد ٹرانسفارمر اتار لیے

کوئٹہ (آن لائن) وزارت توانائی (پاور ڈویڑن)کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لئے کارروائیاں تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں کیسکو کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے جمعہ کے روزبڑے پیمانے پر بھی غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں اور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لیئے کارروائی کی گئی اوراس دوران اے ون سٹی‘ ہزار گنجی‘اختر آباد‘ طوغی روڈ‘ کاسی روڈ‘نواں کلی‘ سرکی روڈ کے علاقوں میں 61 شنٹ اورٹیمپرڈ میٹرز اتاردئیے گئے جن کو جرمانے عائد کردئیے گئے اس طرح کوئٹہ شہرمیں مجموعی طورپر56نادہندگان کے برقی کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو، کمرشل اورانڈسٹریل صارفین شامل ہیں نیز کارروائی کے دوران نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مد میں 31لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل میں ڑوب‘بارکھان، سنجاوی کے علاقوں میں کارروائی کے دوران 38 نادہندگان کے کنکشنزمنقطع جبکہ میختر اور دکی سے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اتاردیئے گئے، نیز اس دوران مختلف علاقوں سے ریکوری کی مدمیں نادہندگان سے52لاکھ 50ہزارروپے وصول کئے گئے دریں اثنائ خضدارشہرسے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمراٹاردئیے جبکہ دالبندین،مستونگ،کانک، خالق آباد، قلات،خضدارکے علاقوںسے نادہندگان کے 18ٹرانسفارمروں کے 11Kvکے جمپرز کاٹ کر بجلی منقطع کردی گئی اس دوران نادہندگان کے53کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے اس کے علاوہ اس دوران خضدار سرکل کے مختلف علاقوں سے نادہندگان سے ریکوری کی مدمیں تقریباً23لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔اسی طرح سبی شہرمیں ریکوری ٹاسک فورس نے کارروائی کے دوران 12ٹیمپرڈمیٹرز منقطع کرکے اتاردئیے اس کے علاوہ جعفرآباد سے نادہندگان کے 3ٹرانسفارمرزبھی اتاردئیے گئے اس کے علاوہ کارروائی کے دوران نادہندگان سے 25لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرلی گئی جبکہ بلوں کی عدم ادائیگی پر سبی سرکل کے مختلف علاقوں سے 32کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔اسی طرح کیسکوپشین سرکل کے مختلف علاقوں یارو،چمن، پشین،خانوزئی کے علاقوں میں کارروائی کے دوران41گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشن منقطع کردئیے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 13لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرلی گئی۔اس کے علاوہ کیسکومکران سرکل کے تحت گوادر،پسنی اورتربت کے علاقوں میں کارروائی کے دوران بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر24گھریلو اور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 6لاکھ روپے بھی وصول کئے گئے واضح رہے کہ وزارت توانائی(پاور ڈویڑن)حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے لہذاکیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں علاوہ ازیں کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈ بھی فوری طورپر ہٹادیں اوراپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویڑن کے دفترمیں نئے کنکشن کے حصول کیلئے درخواست دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں