کیسکو آپریشن کے نام پر لوگوں کو بلا وجہ تنگ کرنا بند نہ کیا گیا تو عدالت جائیں گے، بی این پی

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام اہتمام گرینڈ شمولیتی پروگرام پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا۔ لالہ رحیم الدین کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے بی این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تقریب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی زاہد حسین بلوچ، ضلعی صدر حاجی عبدالغفار شمبے زئی، لالا رحیم الدین، فہد آصف بلوچ، داد جان بلوچ، شیر احمد رضا بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا۔ واجہ جہانزیب بلوچ، حاجی زاہد حسین اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جدوجہد روز روشن کی طرح عیاں ہے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان اور بلوچ قوم کی بقائ کا جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چار مہینوں سے وڈھ کو میدان جنگ بنا کر قومی راھشون سردار عطائ اللہ مینگل کے گھر کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یہ سب کچھ کون کرارہا ہے پوری دنیا بخوبی جانتے ہیں لیکن مخالفین اس بات کو یاد رکھیں کہ بلوچستان میں بسنے والے لاکھوں لوگ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بی این پی وہ درخت کی مانند ہے جن کی آبیاری شہدائ نے اپنے خون سے کی ہے۔ پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے ہمیں اپنے نظریاتی ورکرز پر فخر ہے لالچ اور دھمکیوں کے باوجود اپنے پارٹی کے پروگرام اور سردار اختر جان مینگل کی نظریے اور قومی سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج اگر کوئی قوم پرست جماعت موجود ہے تو وہ صرف اور صرف بلوچستان نیشنل پارٹی ہے جو جمہوری طریقے سے سیاست کرکے میرٹ کو اولیت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور کے سیاسی ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے سیاست ہر کسی کا حق ہے لیکن اپنے تقاریر میں ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کااستعمال ہمارے بلوچی اور سیاسی روایت کے خلاف ہے۔ جو اپنی ناکام پالیسی اور رویے کی وجہ سے سیاسی میدان میں تنہا ہورہے ہیں وہ اپنا غصہ عوام پر نہ اتارے بلکہ اپنے اعمال کا جائزہ لیں پنجگور میں باری باری حکمرانی کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اس لئے لوگ ان سے اپنا سیاسی وابستگی ختم کرکے بی این پی کے کاروان میں شامل ہورہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کیسکو واپڈا آپریشن کے نام پر لوگوں کو بلا وجہ تنگ کرنا بند کرے پنجگور شہر میں سینکڑوں کنکشن منقطع کر نے کے ساتھ ساتھ ٹرانسفارمر بھی نکال کر لیجارہے ہیں جسکی وجہ سے عوام ایک قرب میں مبتلا ہیں اگر کیسکو نے اپنی من نانیاں اور ظلم بند نہیں کی اور اپنے کسٹمرز کے خلاف مقدمات کرنے سے باز نہیں آئے تو بہت جلد بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں