پنجابی، سندھی اور بلوچ صوبے رکھتے ہیں تو ہمیں بھی صوبہ دیا جائے، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے لیکن کسی کے ساتھ زیادتی برادشت نہیں کریں گے۔ کوئٹہ میں جلسے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں آئین موجود ہے، کوئی بھی غیر قانونی رہائش اختیار نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے، زیادتی برادشت نہیں کریں گے، بھارت میں سکھ، عسیائی، ہندو اور مسلمان سب ایک ساتھ رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی اور غیرقانونی رہاش پذیر افراد کے لیے قوانین موجود ہیں۔ بلاجواز رات کو کسی کے گھر میں گھسنے کی اجازت نہیں دیں گئے۔ اچکزئی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے قوانین ہیں، پاکستان میں بھی قانون ہے، افغان مہاجرین کو بھی ہم نے آباد کیا ہے، کسی کی جائیداد ضبط نہیں ہونے دیں گے۔ سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد سے غیر قانونی اسمگلنگ ہورہی ہے، سرحدوں میں موجود سکیورٹی اہلکاروں کو سب معلوم ہے کونسی اشیاءاسمکلنگ ہورہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے سیاسی رہنماو¿ں کو سرکاری سطح پر قرار دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے میں بلوچ پشتون سندھی اور پنجابی سمیت دیگر اقوام آباد ہیں، پنجابی سندھی اور بلوچ صوبے رکھتے ہیں ہمیں بھی صوبہ دیا جائے، پی کے پی کے میپ کے جلسہ میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلانے کے لیے قرارداد پیش کی گئی۔


