حب، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

حب(نمائندہ انتخاب) حب شہر میں سوک سینٹر کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا لاش اسپتال منتقل کردی گئی اس سلسلے میں۔ تایا جاتا ہے کہ اتوار کی شب حب شہر میں سوک سینٹر کے قریب دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے وہاں کھڑے 32سالہ شخص عبدالغفور جاموٹ نامی شخص پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تاہم اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس کے مطابق مسلح ملزمان وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جبکہ قتل کی وجہ بھی فوری طور پر سامنے نہ آسکی ہے مقتول ضلع لسبیلہ کے علاقہ کنراج کا رہائشی تھا اور اسوقت جام کالونی حب میں رہائش پذیر تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں