پاکستان کسی کے باپ کی ذاتی جاگیر نہیں، عمران خان پر ہوئے ظلم کا حساب لیا جائیگا، پی ٹی آئی
کوئٹہ (یو این اے) تحریک انصاف کے ضلعی صدر کوئٹہ سابق میر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے واضح طور سے کہا ہے کہ پاکستان کسی کے باپ کی ذاتی جاگیر نہیں کہ جس طرح چاہئے اسی طرح چلائیں پاکستان 25کروڑ عوام کا مشترکہ گھر ہے عوام پاکستان کوسر بلند کرنے والوں کو اب اچھی طرح جانتے ہیں تحریک انصاف کو کسی سے سرٹیفیکٹ لینے کی ضرور نہیں ہے مقام افسوس ہے کہ چیئرمین عمران کو ناکردہ گناہوں میں جیل میں ڈالا گیا ہے اور اب ظلم کی انتہا ہے کہ آٹک جیل کو علالت میں عوام عوام کو بے خبر رکھنے کے لئے عدالت بنا یا گیا ہے جو کہ قابل مذمت اور ناجائز اور غیر قانونی اقدام ہے یہ بات واضح کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کے لیڈر سے لیکر ورکر تک کے ساتھ ہر قسم کی ظلم زیادتی کا کھلے عام حساب لیا جائے گا ہمارے ورکر لا وارث نہیں ہے کہ یہ غلیظ سو چ کے عام ٹولے جنہوں نے پاکستان کو ہر حوالے سے برباد کیا ہے کو سرعام روڈوں پر نشان عبر ت بنا یا جائے گا عوام کے پیسوں پر عیاشی کرنے والوں تمہارے دن کم رہ گئے ہیں بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ چوروں کے ٹولوں کو لوٹ مار اور جھوٹی سیاست کی کھلی اجاز دی گئی ہے چیف الیکشن کمیشن صدر پاکستان سے ملاقات نہ کرنے کی حکم عدولی کرتا ہے اور عالم کفر کے بادشاہ امریکہ کے سفیر سے پاکستان کی الیکشن پر ملاقات کرتا ہے اسی طرح کے ہر اس ظلم کا کائی غلط فہمی میں نہ رہے ان کا یوم حساب انشا اللہ پاکستان کے عوام روڈوں پر کرینگے۔


