کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ کو حادثہ، 25 مسافر زخمی، ڈرائیور موقع سے فرار
خضدار (یو این اے) کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کراڑو کے مقام پر حادثے کا شکار 25 مسافر زخمی ہوگئے۔ ڈرائیور موقع سے فرار تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری اور ڈرائیور نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہے تھے کراڑو کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے گر گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے عینی شاہد۔ جن میں خواتین بچے بھی شامل تھے۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کراڑو کے میڈیکل انچارج عبدالصبور موسیانی نے بتایا کہ گزشتہ شب حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ٹیم کے ہمراہ حادثے کی جگہ پہنچ گئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے دی گئی 12 سیریس زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
Load/Hide Comments


