لونی کے پہاڑی جنگلات میں آتشزدگی
دکی(یو این اے )تحصیل لونی کے علاقے تمبیل پہاڑ کے جنگلات میں گزشتہ دو دن سے آگ لگی ہوئی ہے۔ قریبی رہائشیوں کیمطابق تحصیل لونی کے علاقے کلی مرجانزئی کے مشہور پہاڑ تمبیل میں پلوس ، کیکر اور دیگر جنگلات میں گزشتہ دو دن سے آگ کے شعلے اٹھ رہے ہیں۔ تمبیل پہاڑ بہت ہی طویل اور دشوار پہاڑ ہے۔ جس کے قریب کوئی آبادی موجود نہیں ہے۔ جنگلات میں لگے آگ کے شعلے رات کے وقت دور دور تک دیکھے جاسکتے ہیں۔ تاحال آگ پر قابو پانے کیلئے کسی قسم کی کاروائی دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔
Load/Hide Comments


